Monday, July 4, 2011

PPHI - Gilgit

صحت مراکز پی پی ایچ آئی کے سپرد کئے جائیں،جان محمد
چلاس ( محمد علی ) گلگت بلتستان کے تمام بنیادی صحت مراکز مکمل پی پی ایچ آئی پروگرام کے زیر نگرانی دئیے جائیں ۔ غیر فعال مراکز کی بھالی سے عام لوگ بنیادی صحت سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ پکورہ ، داس کھرم ، چلم کے دیہاتوں میں ذچہ بچہ سنٹرز قائم کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع استور کے گدائی چلم ، پکورہ ، داس کھرم کے لوگوں عمائدین سابقہ ممبر یونین کونسل جان محمد نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابل ازیں استور کے بالائی علاقوں میں فرسٹ ایڈ و دیگر بنیادی مراکز کا صرف نام تھا ۔ لیکن جب سے ضلع میں پی پی ایچ آئی پروگرام شروع ہوا ہے بنیادی صحت مراکز میں منی لیب ، الٹراسائونڈ ، ادویات کے علاوہ ہفتہ وار ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز کی سہولتوں سے عام دیہی غریب لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔ ہمارا صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ضلع استور کو بھی دیامر ضلع کی طرح ماڈل صحت ڈسٹرکٹ ڈکلئیر کیا جائے اور ہر پچاس کلومیٹر صحت بنیادی مرکز میں ذچہ بچہ سنٹر کا بندوبست بھی کیا جائے اور منی ایکسرے بھی مہیا کی جائے ۔ موجودہ پراجیکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی پروگرام لال سید خان اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تھسین پیش کرتے ہیں اور متوقع ہیں کہ مزید صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔